پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

سدرہ ملک مستقبل کی بہترین اداکارہ :صائمہ نور

مریم نواز کے اقدامات سے انڈسٹری میں بوم آئیگا اور اچھی فلمیں بنیں گی:سینئر اداکارہ،صائمہ نور کے الفاظ میرے لئے ایوارڈ کا درجہ رکھتے ہیں:سدرہ ملک

SHAHZAD-FARAMOSH
شہزادفراموش

لاہور:(شہزاد فراموش)اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ سدرہ ملک ایک باصلاحیت اور محنتی فنکارہ ہے جسے سینئرز کی عزت کرنا بھی آتا ہے اور اداکاری بھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح فلم انڈسٹری کو پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سہارا دیا ہے اس سے انڈسٹری میں بوم آئیگا اور اچھی فلمیں بنیں گی۔

ان فلموں میں سدرہ ملک کو جو بھی فلمیں ملی ہیں اور مل رہی ہیں ان میں یہ اپنے آپ کو منوا لیں گی۔

یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل میں فلم انڈسٹری میں جس اداکارہ کا نام گونجے گا وہ سدرہ ملک ہی ہیں۔

یاد رہے یہ غیر رسمی گفتگو صائمہ نور سے اداکارہ سدرہ ملک کی خصوصی ملاقات کے دوران کی گئیں۔ اس موقع پر سدرہ کا کہنا تھا کہ صائمہ نور کا ایسے الفاظ کہنا میرے لئے ایوارڈ کا درجہ رکھتا ہے اور میں ہر قدم پر اپنے سینئرز کی توقعات پر پورا اتروں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button