پنجاب: کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی فہرست جاری،اہم نام شامل
فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی موجود، قربانی کی کھالیں پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں:ترجمان محکمہ داخلہ
لاہور:(بیوروچیف )تمحکمہ داخلہ پنجاب کا عیدالاضحیٰ کے تناظر میں اہم اقدام، محکمہ داخلہ نے تمام کالعدم تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کی فہرست جاری کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔ قربانی کی کھالیں صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔
تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔ اس لیے جو بھی آپ کے گھر یا علاقے میں قربانی کی کھال مانگنے آئے ان سے پنجاب چیریٹی کمیشن کا جاری کردہ تصدیقی کیو آر کوڈ والا سرٹیفکیٹ طلب کریں۔
پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ این جی اوز کے علاوہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے رجسٹرڈ مدارس کو اجازت نامہ جاری کرتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو باضابطہ تصدیق کے بعد 4 جون تک ایسے اجازت نامے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پنجاب کے شہری یقینی بنائیں کہ جسے قربانی کی کھال دے رہے ہیں انکے پاس چیریٹی کمیشن یا ڈپٹی کمشنر کا سرٹیفیکیٹ موجود ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کالعدم تنظیموں میں لشکر جھنگوی، سپاہ محمد پاکستان، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور، الفرقان ٹرسٹ کراچی، لشکر طیبہ، سپاہ صحابہ پاکستان، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ، ملت اسلامیہ پاکستان، خدام الاسلام، اسلامی تحریک پاکستان، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان، حزب التحریر، خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان، لشکر اسلامی، انصار السلام، حامی نامدار گروپ، تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان رپبلیکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ
لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع تنظیم، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانانِ اہل سنت گلگت، پیپلز امن کمیٹی لیاری، اہلِ سنت ولجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت، بلوچستان بنیاد پرست آرمی، تحریک نفاذ امن، تحفظ حدود اللہ، بلوچستان واجہ لبریشن آرمی، بلوچ رپبلیکن پارٹی آزاد، بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، اسلام مجاہدین، داعش، جیش اسلام، بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی، خانہء حکمت گلگت بلتستان، تحریک طالبان سوات، تحریک طالبان مہمند
یونائیٹڈ بلوچ آرمی، جیئے سندھ متحد محاذ، 313 بریگیڈ، تحریک طالبان باجوڑ، اسلامک جہاد یونین، عبداللہ اعظم بریگیڈ، اسلامک جہاد یونین، انصار الحسین، جماعت الاحرار، لشکر جھنگوی العالمی، انصار الحسین، تحریک آزادی جموں و کشمیر، جنداللہ، جماعت الدعوۃ، الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوۃ الارشاد لاہور، الحمد ٹرسٹ لاہور/ فیصل آباد، Mosques اینڈویلفئیر ٹرسٹ لاہور، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، الانثار فاؤنڈیشن لاہور، پاک ترک انٹرنیشنل CAG ایجوکیشن فاؤنڈیشن، حزب الاحرار،
جئے سندھ قومی محاذ، سندھو دیش ریولیوشنری آرمی، سندھو دیش لبریشن آرمی، خاتم الانبیاء، غازی فورس، زینبین بریگیڈ، مجید بریگیڈ، حاجی گل بہادر گروپ، پشتون تحفظ موومنٹ، غلامان صحابہ، معمار ٹرسٹ، سچل سرمست ویلفیئر ٹرسٹ کراچی، الجزاء پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کراچی، الاختر ٹرسٹ اور الراشد ٹرسٹ شامل ہیں۔کالعدم تنظیموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ شہری کالعدم تنظیموں کی جانب سے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اطلاع 15، ٹال فری نمبر 080011111 یا ہیلپ لائن نمبر 04299214871 اور 04299214872 پر دیں۔



