پاکستانتازہ ترین

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں کمانڈ کی تبدیلی، بریگیڈیئر محمد رضوان خان نے عہدہ سنبھال لیا

لاہور (سید ظہیر نقوی / بیورو چیف) پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فورس کے پہلے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال نے دو سالہ مدتِ قیادت مکمل ہونے پر کمانڈ نئے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد رضوان خان کے سپرد کردی۔

بریگیڈیئر محمد رضوان خان نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے باضابطہ طور پر کمانڈ سنبھال لی۔

تقریب میں سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمد مسعود مختار سمیت پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افسران اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بریگیڈیئر مظہر اقبال کی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

بریگیڈیئر مظہر اقبال کی خدمات کو خراج تحسین

سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول محمد مسعود مختار نے کہا کہ بریگیڈیئر مظہر اقبال نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کو فعال اور مؤثر ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر مظہر اقبال کی قیادت میں فورس کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا، استعدادِ کار میں اضافہ ہوا اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنایا گیا۔

سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ ان کی سربراہی میں پنجاب کے تمام اضلاع میں منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو یقینی بنایا گیا، جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز بھی منعقد کیے گئے۔

تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات آگاہی مہم

محمد مسعود مختار نے بتایا کہ انسدادِ منشیات اقدامات کے تحت طلبہ کو رضاکارانہ طور پر منشیات کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا اور انہیں معاشرے میں انسدادِ منشیات کا پیغام عام کرنے کے لیے متحرک کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے آگاہی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی جاری رکھے جائیں گے۔

نئے ڈی جی سے مزید مؤثر اقدامات کی توقع

سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ محمد مسعود مختار نے امید ظاہر کی کہ بریگیڈیئر محمد رضوان خان منشیات کے خلاف جاری کوششوں کو مزید آگے بڑھائیں گے اور پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارکردگی اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید بہتری لائیں گے۔

کمانڈ کی تبدیلی ادارہ جاتی تسلسل کا نیا مرحلہ ہے: بریگیڈیئر رضوان

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد رضوان خان نے سابق ڈائریکٹر جنرل سی این ایف بریگیڈیئر مظہر اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں کمانڈ کی تبدیلی ادارہ جاتی تسلسل اور پیشہ ورانہ قیادت کے نئے مرحلے کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورس صوبے سے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کے تحفظ کے لیے کارروائیوں کو مزید مؤثر بنائے گی۔

منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی

بریگیڈیئر محمد رضوان خان نے کہا کہ حکومت پنجاب منشیات سے پاک، صحت مند اور محفوظ پنجاب کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ منشیات کے خلاف جدوجہد صوبے سے منشیات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی اور انسدادِ منشیات کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button