پاکستانتازہ ترین

ہمارے شہدا، غازی تا قیامت ہمارا فخر رہیں گے، عظمیٰ بخاری

لاہور (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء کلچرل کمپلیکس میں شاندار جشنِ آزادی میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشنِ آزادی میوزک کنسرٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، فاخر محمود اور گلوکارہ یشل شاہد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی، سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

کنسرٹ کے دوران شہریوں نے ملی نغموں پر بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا، جبکہ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی۔ تقریب کے شرکاء نے معرکۂ حق کے شہداء اور غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

قائداعظم کی جدوجہد پر خصوصی ڈاکومینٹری پیش

جشنِ آزادی میوزک کنسرٹ کے آغاز میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی اور جدوجہد پر مبنی خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔

اس موقع پر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے جشنِ آزادی کے حوالے سے تیار کیا گیا خصوصی ملی نغمہ بھی ریلیز کیا گیا۔ ’’رہے تا قیامت میرے پاکستان‘‘ کے عنوان سے ملی نغمہ معروف گلوکار فاخر محمود نے گایا۔

آزادی بہت بڑی نعمت ہے، قدر کرنی چاہیے: عظمیٰ بخاری

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے یہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا، اس لیے پاکستان کی آزادی، سلامتی اور خودمختاری ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے شہداء اور غازی تا قیامت ہمارا فخر رہیں گے۔ پوری قوم ان شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہے، جن کی عظیم قربانیوں نے وطن کی حفاظت اور سربلندی کی بنیاد رکھی۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں حاصل کر رہا ہے

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جوڑی کامیابی سے جاری ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پنجاب کارکردگی کی بنیاد پر نمبر ون کی جانب گامزن ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب اپنی کارکردگی کی بدولت دیگر صوبوں میں نمبر ون کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کا مقصد قومی جذبے کو اجاگر کرنا، نئی نسل کو قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں سے روشناس کرانا اور نوجوانوں میں وطن سے محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

جشنِ آزادی کی تقریبات کا مقصد قومی جذبے کو اجاگر کرنا ہے

پنجاب بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے ذریعے قومی یکجہتی، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان تقریبات میں ملی نغمے، ثقافتی پروگرام اور پاکستان کی تاریخ و جدوجہد سے متعلق خصوصی پروگرام شامل ہیں۔

حکومت پنجاب کے مطابق جشنِ آزادی کی تقریبات کا بنیادی مقصد نئی نسل کو پاکستان کے قیام کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا اور انہیں ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button