سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز آج سے ہوگا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں غلاف کعبہ ’ کسوہ‘ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی منتقلی کے لیے خصوصی ٹریلر اور سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
نیا غلاف کعبہ نماز عشاء کے بعد تبدیل کیا جائے گا، 200ماہر کاریگر کسوہ فیکٹری میں11ماہ میں 1ہزار 415کلو وزنی غلاف کعبہ تیار کرتے ہیں، غلاف کعبہ کی تیاری میں ایک ہزار کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ 120کلوگرام سونا، 100کلوگرام چاندی کے دھاگوں سے آیات قرآنی کشیدہ ہوتی ہیں۔
یاد رہے سال بھر کی محنت کا نتیجہ خانہ کعبہ کے غلاف کی شکل میں سامنے آتا ہے جبکہ اتارے گئے غلاف کعبہ سے سونے کے حصے الگ کرکے محفوظ کیے جاتے ہیں، اس مقدس تقریب میں مسجد الحرام کے آئمہ کرام، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم شرکت کرے گی۔



