Uncategorizedانٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

سعودیہ اور امریکہ میں فضائی حدود ، خلا کے استعمال کے شعبے میں تعاون کی منظوری

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فریم ورک کی منظوری دے دی۔ سعودیہ اور امریکہ میں فضائی حدود ، خلا کے استعمال کے شعبے میں تعاون کی منظوری بھی دی گئی ہے، اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری ،سوڈان، فلسطین ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان ، جاپانی وزیراعظم ایشیبامیں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عرب نیوز کے مطابق ولی عہد کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فضائی نیویگیشن، ایکسپلوریشن اور پر امن مقاصد کےلئے فضائی حدود اور خلا کے استعمال کے شعبے میں تعاون کی منظوری دی گئی ہے۔وزراء کی کونسل نے سعودی،انڈین اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کونسل کی معیشت اور سرمایہ کاری کمیٹی کی وزارتی میٹنگ کے نتائج اور دونوں دوست ممالک کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کےلئے ہونےوالی پیشرفت اطمینان کا اظہار کیا ہے۔سعودی کابینہ نے قطر کےساتھ دوہرے ٹیکس سے بچنے کےلئے ہونے والی مفاہمت کی بھی منظوری دی ہے۔اجلاس کے آغاز میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوست ممالک کے سربراہوں کےساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج سے کابینہ کو آگاہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button