پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورمیں 3خواتین کی خودکشی،3افراد کی پراسرار لاشیں برآمد

لاہور:(بیوروچیف)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں 58 سالہ نسرین بی بی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ٹاؤن شپ میں 32 سالہ کوثر نے زہریلی چیز کھا کر موت کو گلے لگا لیا ۔

مصطفیٰ ٹاؤن میں24 سالہ اقرانے زہریلا سیرپ پی کر خودکشی کر لی۔

علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

کاہنہ کے علاقے میں ویرانے سے 38سالہ نامعلوم شخص اور برکت ٹاؤن گندا نالہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانےمنتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button