انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
امریکی انتخابات: پاکستانی نژاد امریکی سعود انور چوتھی بار سینیٹر منتخب
واشنگٹن(ویب ڈیسک )پاکستانی نژاد امریکی سعود انور ریاست کنیکٹی کٹ سے سینیٹ کا مسلسل چوتھی بار رکن منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سعود انور ریاست کے حلقہ نمبر 3کی نمائندگی کر رہے تھے، ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکن پاکستانی نے 27ہزار 359ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے ری پبلکن حریف میٹ سیرا کوسا صرف 15ہزار 57ووٹ لے پائے۔ سعود انور نے یکم مارچ 2019ء کو یہ نشست پہلی بار جیتی تھی، اسی دور سے انہیں ہر الیکشن میں کامیابی ملتی رہی ہے، اس وقت ان کی بطور سینیٹر مدت اگلے سال 8جنوری کو ختم ہونا ہے۔



