لاہور ( سلمان حسین ) تین ملکی ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو39رنز سے شکست دیدی۔183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 143رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، افغانستان کی جانب سے راشد خان 39اور رحمان اللہ گرباز 38رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 4، شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور سفیان مقیم نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے جارہے 3ملکی ٹی 20سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی کرکٹ کے کپتان سلمان علی آغا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا 53رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
شاہینوں کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 21، محمد نواز 21، فخر زمان 20، محمد حارث 15، فہیم اشرف 14، صائم ایوب 14اور حسن نواز 9کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2جبکہ مجیب الرحمان، محمد نبی، کپتان راشد خان اور عظمت اللہ عمرزئی نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔



