لاہور:( بیوروچیف ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس چودھری سلطان محمود نے گورنر پنجاب کا ایڈوائزر لگنےکیلئے مبینہ طور پر 7 کروڑ کا معاہدہ کرنے کے کیس میں تھانہ ڈیفنس سی سے 2 ہفتوں میں مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
وکیل چودھری اجمل حق نے موقف اپنایا پیپلز پارٹی کے دو رہنمائوں نے درخواست گزار سردار ذوالفقار علی کو گورنر پنجاب کا ایڈوائزر لگوانے کیلئے ورغلایا اور 7 کروڑ روپے فیس طلب کی۔ حسن مرتضی، آصف ہاشمی اور فرنٹ مین میاں سلمان شعیب کو 7 کروڑ روپے ادا کرنے کا بطورقرض معاہدہ کیا۔
درخواستگزار نے 3 چیک دیئے، معاہدہ کرنے کے بعد ایڈوائزر ٹو گورنر کا نوٹیفکیشن دیا گیا جو بعدازاں جعلی نکلا،پی پی رہنمائوں نے درخواست گزار کی پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے ملاقاتوں کے بھی وعدے کئے، چیک واپس مانگنے کا تقاضہ کیا تو پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے فرنٹ مین کے ذریعے مقدمات درج کرانا شروع کر دیئے۔
درخواستگزار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں جعلی چیک کا دوسرا مقدمہ خارج کیا جائے۔



