پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار
پٹرول5.66،مٹی کا تیل 3.26روپے سستا
لاہور:(بیوروچیف) پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کی کمی کی منظوری دی گئی ہے، جس کی نئی قیمت 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔



