پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

نواں کوٹ: قاتل ڈور گلے پر پھر گئی، گھرکا اکیلاکفیل نوجوان تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا

لاہور (بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) نواں کوٹ کے علاقہ میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی کٹی پتنگ ڈور گلے پر پھرنے سے گھر کا اکیلا کفیل نوجوان تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی جس کے نتیجے میں 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی، نعمان یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں دم توڑ گیا متوفی نعمان میڈیکل ریپ تھا، مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا، مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے بغیر لاش تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی ۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل کیا جائے۔
آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈان میں مزید تیزی لائیں۔آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ اس جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button