پاکستانتازہ ترینسپورٹس

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور، راولپنڈی (سلمان حسین) پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے زمبابوے کا 148رنز کا ہدف با آسانی 5وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پاکستان کیخلاف زمبابوے کا اغاز کافی اچھا رہا اور اوپنرز کے درمیان 72رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی لیکن پھر مارومانی 30رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ زمبابوے کو دوسرا نقصان برینڈن ٹیلر کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 14رنز بناکر رن آئوٹ ہوئے۔ اس کے بعد سیٹ بیٹر برائن بنیٹ 49بناکر آئوٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ ریان برل 8، کپتان سکندر رضا 34رنز بنا سکے۔ زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 147رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button