انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کو برتری ملی، چین نے اپنا دفاعی نظام آزمایا:امریکی کانگریس

واشنگٹن: (ویب ڈیسک)امریکہ کے خصوصی کمیشن نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا۔ کانگریس کے امریکہ۔چین اقتصادی و سلامتی جائزہ کمیشن نے اپنی رپورٹ کانگریس میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی میں چار روزہ تصادم کے دوران پاکستان نے بھارت پر فوجی برتری حاصل کی۔

پاکستان کی کامیابی نے چینی ہتھیاروں کو نمایاں کیا۔چین نے اس موقع کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو آزمائش اور فروغ دینے کیلئےاستعمال کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی فوج نے چینی ہتھیاروں پر انحصار کیا اور مبینہ طور پر چینی انٹیلی جنس سے فائدہ بھی اٹھایا۔

بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے لڑائی کے دوران پاکستان کو بھارتی فوجی پوزیشنز پر براہ راست معلومات فراہم کیں، تاہم پاکستان نے ان الزامات کی تردید کی جبکہ چین نے اس کی تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ جھڑپ میں پہلی بار چین کے جدید عسکری نظام بشمول HQ-9 ایئر ڈیفنس سسٹم، PL-15 فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور J-10 لڑاکا طیارے عملی جنگ میں استعمال ہوئے اور یہ سب ایک حقیقی جنگی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ اس تنازع کو پراکسی وار کہنا چین کے کردار کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے مترادف ہے، مگر بیجنگ نے اس تنازع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کی جدیدیت کو جانچا اور اس کی تشہیر کی۔ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کیلئے ایک موثر دلیل بن گیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button