انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے، وزیر داخلہ

ترکیہ، شمالی مقدونیہ کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

بڈاپیسٹ(ویب ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے ترکیہ میں 3پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیا جائیگا۔ دریں اثنا محسن نقوی سے شمالی مقدونیہ کے وزیر داخلہ کی بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلوں پر اتفاق ہوا۔ محسن نقوی نے ترکیہ اور شمالی مقدونیہ کے وزراء داخلہ کو پاکستان کے دوری کی دعوت دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button