پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

شادی کے وقت ملنے والی سلامی بیوی کا حق:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے خلع کے بعد جہیز کے تنازع سے متعلق کیس میں ریمارکس میں کہاہے شادی کے وقت دی گئی سلامی ہمیشہ بیوی کی ہوتی ہے، اگر آپ نے بیوی کے ساتھ اچھی زندگی گزارنی ہے تو بیوی سے سلامی مت لیں۔

ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ بن گیا ہے اگر بیوی کو مکا یا تھپڑ ماریں گے تو اس کو ٹارچر سمجھا جاتا ہے، ذہنی تشدد کو نظر انداز کیا جاتا ہے حالانکہ یہ سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز ہے۔

عورتیں جتنا کمپرومائز کرتی ہیں مرد ان کے مقابلے میں 1 فیصد بھی نہیں کرتے، اگر عورت سے علیحدگی ہوگئی ہے تو اس کو عزت سے رہنے دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button