پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی، 205ملزم گرفتار:فیصل کامران

پتنگ بنانے والی 5فیکٹریا بھی سِیل،پتنگیں،چرخی اور ڈور برآمد ہوئی:ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) لاہور پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی پتنگ بازی اور پتنگ سازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 205 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

bassant-lahore

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پابندی کے باوجود پتنگ اڑانے والے 196 افراد کو موقع پر گرفتار کیا گیا، کسی کو بھی رعایت نہیں دی گئی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر پتنگ بنانے والی 5 فیکٹریوں کو سیل کیا گیا، اسی طرح پتنگیں فروخت کرنے والے 4 ملزموں کو بھی حراست میں لیا گیا۔فیصل کامران کے مطابق گرفتار 205 ملزموں کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں، چرخی اور پنی ڈور برآمد کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی ہر صورت نافذ کی جائے، پابندی پر عملدرآمد نہ کروانے والے افسران بھی جوابدہ ہوں گے۔ پتنگ بازوں کی نشاندہی کیلئے ڈرونزاور دوربینز کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button