پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی گیم چینجر،سکولوں میں AI ایجوکیشن لازمی قرار:مریم نواز
شہبازشریف جدید پنجاب اور جدید پاکستان کے معمار،38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے :تقریب سے خطاب
لاہور:(سلمان حسین )وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاہے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض سٹیل اورسیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجر ہے۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا خواب شہبازشریف نے بطوروزیراعلی دیکھا، آج تعبیر دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بارے میں سوچااوربنانے کی کاوش کی۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے نہ صرف پنجاب بلکہ پورا پاکستان مستفید ہوگا۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے 42مشینیں آچکی ہیں 565مزید آئیں گی،اگلے مہینے پراسیس مکمل ہوجائیگا۔
جدید ترین لیب بنانے کا مقصد انصاف اورمعیار ہر دہلیز تک پہنچانا ہے۔جب شہبازشریف کی وراثت کا کہا جاتا ہے تو میرے لئے میڈل ہے۔محنت اورمیرٹ کا سبق شہبازشریف سے سیکھا۔محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کے لئے38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے ہیں۔ پی اے ایف ڈی اے میں کاسمیٹک،آرتھوپیڈک امپلانٹ ٹیسٹنگ، زمین کی زرخیزی اوردیگرامور کی ٹیسٹنگ ممکن ہوگی۔
کھاد،فوڈ،ڈرگ حتی کہ اینیمل فیڈ کی ٹیسٹنگ بھی پی اے ایف ڈی اے میں ممکن ہوگی۔ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے 232سائنسدانوں میں 100سے زائد گولڈ میڈلسٹ اور28پی ایچ ڈی ہیں۔پی اے ایف ڈی اے کے سائنسدانوں میں 70فیصد خواتین ہیں۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے امریکنUSAD،سوئسGAIN اور نیوزی لینڈ CABIکی معا ونت اور اشتراک کار حاصل ہیں۔ ہم سب ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن معیارپر پورا نہ اترنے پر کنسائمنٹ واپس ہوجاتی ہے۔
پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی عالمی اورقومی سطح پر معیار کا تعین کرے گی اورایکسپورٹ کے لئے بہترین مال بھیجا جاسکے گا۔پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کےقیام سے نہ صرف ایکسپورٹ بلکہ مقامی صارفین کو بھی معیاری اشیاء ملیں گی۔ آٹا،چاول یا ادویات جو ایکسپورٹ کیلئے موزوں نہیں اسے یہاں بھی استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ 300خواتین کیلئے پہلا سائنٹسٹ وویمن ہوسٹل بنائیں گے۔پنجاب میں ای ٹینڈرنگ،ای پکیورمنٹ اورای بزنس کا آغاز ہوچکا ہے۔23ہزار سے زائد کاروباری حضرات کو آن لائن فیس لیس اجازت دی گئی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کسی بھی واقعہ کی صورت میں پولیس سے پہلے ڈرون بھیجا جاتا ہے۔ڈرون کے ذریعے ہوٹل میں آگ بجھانے کے آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی۔مشکل وقت میں خواتین کو تھانے نہیں جانا پڑتا بلکہ 15پر کام کرنے والی پولیس خود پہنچتی ہے۔ ٹریفک،چائلڈ پروٹیکشن اوردیگر امور کیلئے AIسے معاونت لے رہے ہیں۔
اپریل سے پنجاب کے تمام سکولوں میں AIایجوکیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔سیٹلائٹ کرائم سین یونٹ کے قیام سے شہادت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شہبازشریف جدید پنجاب اور جدید پاکستان کے معمار ہیں۔دریں اثناء وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈان نیوز کے سینئر رپورٹر عدنان شیخ کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے عدنان شیخ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور تعزیت کی-



