لاہور ( سلمان حسین ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ کھیلنے سے انکار پر آئی سی سی کی پریشانی بڑھ گئی۔
پاکستانی فیصلے سے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی بھی پریشان ہے، آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کے لئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر آئی سی سی پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گی، اس معاملے پر آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
پی سی بی سے عمران خواجہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کریں گے، عمران خواجہ سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہیں انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خواجہ کو موجودہ صورتحال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔



