پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ہنی ٹریپ:سپین سے بلاکرشہری کا فراڈ نکاح،ملزم میاں، بیوی گرفتار

کراچی: (کرائم رپورٹر)ہنی ٹریپ کرکے نکاح کے بہانے اسپین نژاد پاکستانی سے رقم لینے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق نیو ٹائون تھانے کی 2 رکنی ٹیم نے ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا اور شہری سے لوٹی گئی رقم 3لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کرلیے۔

زیر حراست افراد نے اسپین نژاد پاکستانی شہری سے نکاح کے بہانے رقم وصول کی تھی۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے نکاح کے بہانے شہری کو بلوایا اور نکاح خواں کے ذریعے جھوٹا نکاح بھی کیا۔

نیو ٹائون پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button