راولپنڈی ( ویب ڈیسک) تھانہ نیو ٹائون کے علاقے سٹیلائٹ ٹائون میں مالک نے 10سالہ گھریلو ملازم کو رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکلنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق محمد شیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سٹیلائٹ ٹائون کے رہائشی شیخ دائم کے پاس چھ ہزار پر گھریلو ملازم ہوں، رات سوتے ہوئے بستر پر پیشاب نکل گیا جس پر شیخ دائم نے پائپوں سے (باقی صفحہ6بقیہ نمبر )تشدد کا نشانہ بناکر دیوار سے ٹکریں مروائیں اور کمرے میں بند کر دیا۔
میں نے والد سے بات کرانے کا کہا پھر تشدد کا نشانہ بنایا تھپڑ مکے مارے اور ناخنوں سے نوچا اور کمرے میں بھوکا پیاسا قید رکھ کر دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے، پھر میں موقع پاکر وہاں سے بھاگ آیا۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے بیان پر فوری مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کر لیا، متاثرہ کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، کمسن بچوں سے ملازمت کرانا قانوناً جرم ہے، بچوں پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔



