انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
چین نے ایران پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا
جنگ ہونی ہی نہیں چاہئے تھی، طاقت کا استعمال حل نہیں، وزیر خارجہ وانگ ای
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے ایران پر حملے فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حملوں کی مخالفت کر دی۔
اس حوالے سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔ چین کے وزیر خارجہ نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے، بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔



