اسلام آباد ( ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کیلئے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے۔
اپنے بیان میں آصف زرداری نے خلیجی تنازع میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بروقت قدم ہے جو بات چیت، تحمل اور مستحکم علاقائی ماحول کیلئے ضروری ہے، پاکستان نے کشیدگی میں کمی کیلئے نیک نیتی سے مسلسل کام کیا۔
صدر نے کہا کہ ہم نے یہ خطے اور انسانیت کی بہتری کے لیے کیا جب دنیا سنگین تباہی کے قریب تھی، پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کے لیے ثابت قدمی کے ساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے۔
صدر مملکت نے واشنگٹن، تہران، اسلام آباد اور خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کی قیادت کو بھی سراہا، صدر نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔
صدر نے برادر چین، سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر اور دیگر جی سی سی ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور جنگ بندی کو پاءیدار مذاکرات، اعتماد سازی اور پرامن حل کیلئے مضبوط کیا جانا چاہیے۔



