پاکستانتازہ ترین

محتسب پنجاب کی بڑی کارروائی، 19 کروڑ سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار

لاہور(بیورو چیف)محتسب پنجاب کے احکامات پر سرکاری ملکیت کی 77 کنال قیمتی زمین کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا، جس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 19 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ زمین مختلف سرکاری محکموں کی ملکیت تھی جس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ محکمے طویل عرصے سے قابضین کے انخلا کے لیے کوششیں کر رہے تھے، تاہم محتسب پنجاب کی مؤثر مداخلت کے بعد بالآخر زمین واگزار کروا لی گئی۔

واگزاری سے قبل قانون کے مطابق زمین کی باقاعدہ نشاندہی بھی مکمل کی گئی تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

محتسب پنجاب نے ہدایت جاری کی کہ آئندہ اس زمین پر دوبارہ قبضہ نہ ہونے دینے کے لیے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یہ کارروائی سرکاری اراضی پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جو ادارے کے غیر جانبدار اور نتیجہ خیز کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

شکایت کنندگان اور مقامی شہریوں نے محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت کو سراہتے ہوئے اسے قانون کی عملداری کے قیام کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button