انٹر نیشنلتازہ ترین

ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر خدمات انجام دینے کیلئے نااہل:امریکی شہری

صرف 40فیصد امریکیوں کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ ملکی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں

 

واشنگٹن :(ویب ڈیسک)امریکی میڈیا سروے میں شہریوں کی بڑی تعدادنے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر موثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ سروے میں زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر موثر طریقے سے بطور کمانڈر ان چیف خدمات انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سروے میں شہریوں کی59 فیصد کی رائے میں موجودہ امریکی صدر کی ذہنی صلاحیت ملکی قیادت کے قابل نہیں۔دوسری جانب 40 فیصد امریکیوں کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ ملکی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں۔

سروے میں 1 فیصد امریکیوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button