تازہ ترین

How Maryam Nawaz Is Transforming Punjab Kacha Areas

لاہور(فیاض ملک) کچے کا پکے کی جانب سفر، وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے کچے علاقوں کو تبدیل کر رہی ہیں۔ سب سے پہلے آپ نے جو دو سال میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کی ہے، وہ سنہری الفاظ میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز شریف کا صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ منتخب ہونا کوئی معمولی واقعہ نہیں۔ عظیم باپ کی اس عظیم بیٹی نے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے وہ اقدامات اٹھائے جو ماضی کے کئی حکمرانوں کی سوچ سے بھی باہر تھے۔ آپ نے عوامی خدمت کو اولین ترجیح بناتے ہوئے ترقی و خوشحالی کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور گزشتہ دو سال میں پورے پنجاب کی قسمت بدل کر رکھ دی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نواز شریف نے “ریاست ہو گئی ماں کے جیسی” کے نعرے کو عملی طور پر سچ ثابت کیا۔ اب ترقی صرف لاہور یا بڑے شہروں تک محدود نہیں رہی کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ثابت کردیا کہ ان کیلئے پورا پنجاب ایک ماں، بہن اور بیٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔ عرصہ دراز سے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ سمجھے جانے والے کچے کے علاقوں کو امن کا گہوارہ بنانے اور وہاں جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کے بعد انہوں نے پہلی بار کچہ ایریا میں 23 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج جنوبی پنجاب سے آواز آ رہی ہے “اساں مریم نواز دے تھوریت ہیں” یعنی ہم مریم نواز کے شکر گزار ہیں۔

وہ لوگ جو ہمیشہ یہ کہتے رہے کہ ترقیاتی فنڈز صرف لاہور اور گردونواح کیلئے ہیں، انہوں نے اپنی پوری سیاست جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا رونا رونے میں گزار دی مگر عملی طور پر کچھ نہ کیا۔ سابق وزیراعلیٰ Usman Buzdar سمیت کئی شخصیات اقتدار میں رہیں مگر کسی نے بھی کچے کے باسیوں کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے۔ اگر وہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کردیتے تو پھر اپنی سیاست کیسے چمکاتے؟ عثمان بزدار، جنہیں پنجاب کی تاریخ کا ناکام ترین وزیراعلیٰ کہا جاتا ہے، اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت یہ ثابت بھی کرچکے تھے۔ لیکن وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صرف دو سال کے مختصر عرصے میں ان تمام نام نہاد سیاسی دعوؤں کو دفن کردیا۔ کچے کی بحالی اور وہاں ترقیاتی کاموں کیلئے 23 ارب روپے کے فنڈز کے اعلان کے بعد مخالفین منہ چھپاتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فوری طور پر “اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام شروع کرتے ہوئے 14 ہزار 500 ایکڑ سرکاری اراضی مقامی لوگوں کو دینے کی ہدایات جاری کیں۔ رحیم یار خان، مظفرگڑھ، علی پور، راجن پور اور تونسہ شریف کے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سکول، ہسپتال، سڑکیں، برج، ٹرانسپورٹ، کلینک آن ویل، موبائل ویٹرنری ہسپتال اور لیبارٹریز کی فراہمی بھی اسی پیکج کا حصہ ہیں۔

اس منصوبے کے تحت 6551 طالبات کو سکول میل ملک پیک دیے جائیں گے جبکہ 300 طلبہ کو ہونہار سکالرشپ اور 300 کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 16 نئے سکول اور دو گرلز کالجز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کچہ ایریا میں مثالی گاؤں پراجیکٹ کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد وہاں نادرا رجسٹریشن، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور ب فارم کے اجرا کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ نئے پولیس اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں اور کچے کی پولیس کیلئے بکتر بند گاڑیاں بھی خریدی جا رہی ہیں۔ اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں کی بدولت 70 سال سے موجود نو گو ایریاز ختم ہوچکے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی اکثریت قانون کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہے۔ تقریباً ایک سال پہلے ہتھیار ڈالنے والے سابق ڈاکو شبیر لٹھانی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 23 ارب روپے کے اس ترقیاتی پیکج سے سکول، سڑکیں، ہسپتال، پولیس چوکیاں اور تھانے قائم ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ کچے کے علاقے کا دورہ کریں کیونکہ یہاں کے لوگ ان سے بے حد خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس علاقے میں نہ کوئی ڈاکو ہے اور نہ ہی کوئی ڈاکو بنے گا، لوگ محنت مزدوری، کھیتی باڑی اور کاروبار کررہے ہیں۔

شبیر لٹھانی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور اور اسلام آباد کے لوگوں کی طرح کچے کے عوام کو بھی اپنے بچوں کی طرح سمجھا، اسی لیے یہاں کے لوگ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ مریم نواز ایک بار کچے کا دورہ کریں تاکہ لوگ ان کا شکریہ ادا کرسکیں، بلکہ وہ اپنے علاقے کا نام “مریم نواز آباد” رکھنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔ بحیثیت صحافی میں سمجھتا ہوں کہ مریم نواز پنجاب کے کچے علاقوں کو تبدیل کر رہی ہیں  کچے کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنا کر اسے پکے کے سفر کی جانب گامزن کرنے کا جو تاریخی فیصلہ کیا ہے، وہ کوئی معمولی اقدام نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اگر نیت صاف اور ارادے مضبوط ہوں تو ہر مشکل کام آسان بنایا جاسکتا ہے۔ ویلڈن سی ایم صاحبہ، ویلڈن۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button