
سب سے پہلےآپ نے جو دو سال میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی جو تاریخ رقم کی ہے، وہ ایک سنہری الفاظ میں رقم کی جانے والی بات ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مریم نوازشریف کا اسلامی ریپبلک پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ چنا جانا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔عظیم باپ کی اس عظیم بیٹی نے
بحیثیت وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے وہ اقدامات اٹھائے جوکہ گزرے ہوئے کئی صاحب اقتدار کی سوچ میں بھی نہیں تھے۔آپ نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیحات میں رکھتے ہوئے ترقی و خوشحالی کے ریکارڈ قائم کئے۔بلاشبہ آپکے اقتدار کے گزرے ہوئے دوسال نے پورے پنجاب کی قسمت کو بدل دیا ہے
تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نوازشریف نے یہ نعرہ عملی طور پر سچی ثابت کیا ہے کہ
"ریاست ہو گئی ماں کے جیسی!”
اس میں کوئی شک نہیں رہا اب ترقی صرف لاہور یا بڑے شہروں تک محدود نہیں اور نہ ہی ہوگی کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ ان کے لیے ایک ماں ۔ ایک بہن اور ایک بیٹی کی حیثیت سے پورا پنجاب برابر ہے۔عرصہ دراز سے جرائم پیشہ افراد کا گڑھ اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے کچے کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے اور وہاں سے جرائم پیشہ گروہوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کے بعد
انہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ
کچہ ایریا میں 23 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان کرکے وہاں کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ پورے جنوبی پنجاب کے دل جیت لئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب یہ آواز
"اساں مریم نواز دے تھوریت ہیں” (ہم مریم نواز کے شکر گزار ہیں)
کچے کے ان باسیوں کی جنہیں پہلی بار اپنا حق مل رہا ہے۔
وہ جو کہتے تھے کہ ترقی اور ترقیاتی فنڈز صرف لاہور اور اس کے گردونواح کیلئے ہیں، جنہوں نے اپنی تمام عمر کی سیاست میں صاحب اقتدار ہوکر بھی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا رونا رویا ۔لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا ۔سابق وزیر اعلی عثمان بزدار سمیت کئی نامور شخصیات وفاق اور صوبے میں صاحب اقتدار ہوکراہم عہدوں پر فائز رہی لیکن کیا کچھ بھی نہیں کسی نے بھی کچے کے باسیوں کے لئے،کیونکہ اگر یہ جنوبی پنجاب کے باسیوں کی محرومیوں کو دور کرتے تو پھر یہ اپنی سیاست کا چورن کیسے بیچتے۔عثمان بزدار جس کو پنجاب کی تاریخ کا انتہائی بے کار وزیراعلی کہا جاتا ہے ۔جس کو اس نے اپنی ناقص پالیسیوں کی بدولت ثابت بھی کیا تھا ۔بہرحال عثمان بزدار نے بحیثیت وزیراعلی پنجاب بھی وہ کچھ نہیں کیا جوکہ اس وقت محض دوسال کے قلیل عرصے میں
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرتے ہوئے انکی نام نہاد سیاست کو زندہ درگور کردیا ہے۔کیونکہ ان صرف کچے کی بحالی اور وہاں پر ترقیاتی کاموں کے لئے 23 ارب روپے کے سرکاری فنڈز کے اعلان کے بعد وہ سب کے سب کھسیانے ہوکر منہ چھپائے پھرتے نظر آتے ہیں۔ مریم نواز نے فی الفور کچہ ایریا میں ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وہاں پر موجود 14 ہزار 500ایکڑ سرکاری اراضی مقامی لوگوں کو ہنگامی بنیادوں پر دینے کی ہدایت کی ہے۔یہی نہیں پنجاب کی اس دھی رانی کی بدولت اب رحیم یار خان۔مظفرگڑھ ،علی پور ، راجن پور اور تونسہ شریف سے ملحقہ کچہ کے علاقے میں 23ارب روپے سے ڈویلپمنٹ پروگرام، سکول، ہسپتال، سڑکیں ۔ برج بھی بنیں گے اسکے ساتھ ساتھ وہاں کے رہائشیوں کیلئے ٹرانسپورٹ اور کلینک آن ویل ۔
موبائل وٹرنری ہسپتال اور لیب بھی مہیا کی جائے گی۔اس علاقے
6551 طالبات کو سکول میل ملک پیک ملیں گے، جبکہ300 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ اور 300 کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔یہاں 16 نئے سکول اور دو گرلز کالج کی تعمیر کی ذمہ داری پنجاب کی اس ہونہار بیٹی نے اٹھائی ہے۔اس کے ساتھ انہوں نے کچہ کے ایریا میں مثالی گاؤں پراجیکٹ بھی شروع کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جس کے بعد اب کچہ کے علاقے میں نادرا رجسٹریشن بھی شروع ہوگئی ہےاور اب وہاں پر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور ب فارم بنائے جائیں گے، کچے میں نئے پولیس اسٹیشنز بنائے جا رہے ہیں، کچے کی پولیس کیلئے نئی بکتر بند گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، اس میں اب کوئی شک نہیں رہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پالیسیوں سے 70سال سے کچے کے علاقوں میں جو نوگوایریا تھے وہاں اب کوئی نوگوایریا نہیں رہا ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کی اکثریت نے خود کو قانون کے حوالے کردیا ہیں۔موجودہ صورتحال پر تقریبا ایک سال پہلے ہتھیار ڈالنے والے کچے کے سابق ڈاکو شبیرلٹھانی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کچے کیلئے 23ارب روپے کا پیکیج اعلان کیا جو ترقیاتی کاموں میں استعمال ہوگا، یقینا اس رقم سے ۔سکول
،سڑکیں ،ہسپتال، پولیس کی چوکیاں اور تھانے قائم ہوں گے،میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ کچے کے علاقے کا دورہ کریں ،کچے کے پورے علاقے کے لوگ وزیراعلیٰ پنجاب سے بہت خوش ہیں ،آپ نے کچے کو پرامن علاقہ بنا دیا، اب اس علاقے میں کوئی بھی ڈاکو نہیں ہے اور نہ کوئی ڈاکو بنے گا ہم سب محنت کررہے ہیں، میں اپنا کاروبار کررہا ہوں، کوئی مال مویشی پرگزارہ کررہا ہے توکوئی کھیتی باڑی کر رہا ہے،میں وزیراعلیٰ پنجاب کا شکرگزار ہوں جس نے لاہور، اسلام آباد کے لوگوں کی طرح ہمیں بھی اپنے بچوں کی طرح سمجھا، ،اس کاکہناتھا کہ مریم بی بی ایک بار کچے کا دورہ کریں،ہم آپ کا شکریہ اداکریں گے ،ہماری دلی خواہش ہے کہ ہم اپنے علاقے کا نام مریم نواز آباد رکھیں۔ بحیثیت صحافی میں سمجھتا ہوں کہ مریم نوازشریف نے کچے کے علاقے کو امن کا گہوارہ بناتے ہوئے اس کو جو پکے کے سفر کی جانب گامزن کیا ہے یہ کوئی عام فیصلہ نہیں ہے۔اپنے اس اقدام سے انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ اگر ارادے مضبوط ہو اور نیت صاف تو ہر کٹھن کام بھی آسان ہوجاتا ہے،ویلڈن سی ایم صاحبہ ویلڈن



