
لاہور ( سلمان حسین) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ ڈھاکہ سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے میر پور ڈھاکہ میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 16مئی سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی اور امام الحق پر مشتمل ہے۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو بنگلہ دیش ٹور کے لیے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اسد شفیق اور عمر گل بالترتیب بیٹنگ اور بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔



