لاہور ( بیورو چیف ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان پرامن ملک ہے ، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی گورنر ہائوس میں ان سی ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
گورنر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ملک کی بہتری کے لیے ملکر کام کر رہی ہیں، معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن ملک کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔



