بڑی عید کی کون سی بڑی فلمیں ؟،پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری میں دنگل
حسنین جمیل
چھوٹی عید کے بعد اب بڑی عید کی فلموں کا بازار سج چکا ہے ، جنوبی ایشیا کے عوام عیدین ، دیوالی ، ہولی ، کرسمس پر خوب فلمیں دیکھتے ہیں اس بار بھی عید قربان پر بھارت پاکستان میں چار فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں اور عید ویک پر خوب بزنس ہو گا۔
بھارت میں دمرما فلمز ایک بار پھر ایک روایتی پریم کہانی کے ساتھ آرہے ہیں کرن جوہر بطور فلمساز کامیابی کے لئے ترس رہے ہیں ، انکی آخری تین فلمیں دھڑک 2 ، دو دیوانے شہر میں، اور کارتک آریان جیسے سپر اسٹار کے ساتھ ، میں تیری تو میرا تومیری میں تیرا ، فلاپ رہی تھی ،اب اہنیا پانڈے اور لکش کے ساتھ ،چاند میرا دل، لے کر آرہے ہیں جس کے ہدایتکار ویک سونی ہیں سچن جگر اور فہیم عبداللہ کا میوزک ہٹ ہو چکا ۔
پاکستان میں فہد مصطفی ایک بار اپنی فلم zoombeid لے کر آرہے ہیں جس میں ہیروین مہوش حیات ہیں اور بابر علی اہم رول میں سکرپٹ اور ہدایتکاری نبیل اشرف نے کی ہے ۔
شان کی فلم سائیکو بھی عید کی دوڑ میں شامل ہے جس کا سکرپٹ اور ہدایتکاری بھی انہوں نے خود دی ہے دیگر کاسٹ میں میرا ،سونیا حسین ، جاوید شیخ شبیر جان شامل ہیں ،فرحان سعید کی ، love de saun بھی عید کی دوڑ میں شامل ہے جس میں بابر علی بھی ہیں ہدایتکار عمران ملک ہیں ۔
ایک پھر فہد مصطفی اور شان کی فلموں کا ٹکرائو ہو گا چھوٹی عید پر فہد کی آگ لگی بستی میں ، نے 90 کروڑ اور شان کی بلھا نے 22 کروڑ کا بزنس کیا تھا اور فہد مصطفی فلمی ریس بڑے مارجن سے جیت گئے تھے اس بار توقعات فہد کی فلم zoombeid سے بہت زیادہ ہیں
یہ چاروں اردو ہندی فلمیں بڑی عید پر شائقین کےلئے خوب تفریح کا سامان کریں گی۔



