لاہور:(کامر س رپورٹر)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کمی کی تھی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 7 روز کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکا ایران جنگ کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔



