پاکستانتازہ ترین

دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، گورنر پنجاب

پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت: سردار سلیم حیدر

لاہور (بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے عیدالاضحیٰ کی نماز اپنے آبائی گائوں ڈھرنال ضلع اٹک میں ادا کی۔
ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور وطن عزیز کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
گورنر نماز کے بعد لوگوں میں گھل مل گئے اور عید ملے۔ انہوں نے لوگوں کے مسائل بھی سنے۔ اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے گورنر نے کہا کہ عید کا اصل معنی معاشرے کے متوسط اور غریب طبقے میں عید کی خوشیاں تقسیم کرنا ہے۔
عید کے موقع پر ہمیں شہدا کے خاندانوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ گورنر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہماری بہادر سکیورٹی فورسز اور عوام دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
گورنر نے مزید نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سمیت ہر پارٹی ورکر کے لیے گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں۔
گورنر نے اس موقع پر مستحق افراد میں قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا۔ علاوہ ازیں گورنر نے حویلی کہوٹہ میں سیر کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے المناک حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button