لاہور (سلمان حسین) Pakistan national cricket team اور Australia national cricket team کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز آج سے ہوگا۔
سیریز کا پہلا میچ Rawalpindi Cricket Stadium میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے Gaddafi Stadium میں منعقد ہوں گے۔
پاکستانی ٹیم اپنے ایک ہزارویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔
Shaheen Shah Afridi پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ Josh Inglis آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 111 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی آخری دو ون ڈے سیریز 1-2 سے جیتی تھیں۔
کرکٹ شائقین میچز براہ راست Pakistan Television Corporation کے اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی دیکھ سکیں گے۔



