فیصل آباد، قصور (کرائم رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا گیا ۔ واقعہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 353 گ ب میں پیش آیا ۔
جہاں تین ڈاکوئوں نے کانسٹیبل کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی ۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر پولیس کانسٹیبل ناظر حسین کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، آر پی او ڈاکٹر عابد خان نے پولیس کانسٹیبل کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او کامران عادل سے رپورٹ طلب کر لی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
قصور میں نجی میڈیکل سٹور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے گولی مار کر ملازم کو زخمی کردیا جبکہ سٹور مالک نے پسٹل چھین کر شور مچا دیا ۔ اہل علاقہ نے ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔



