پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

باقاعدگی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں:سرگن مہتا

پاکستانی ڈراموں کی کئی بڑی شخصیات پسندیدہ اداکاروں میں شامل،آپ سے زیادہ ڈرامے دیکھے ہیں:سرگن کی پاکستانی صحافی سے گفتگو

چندی گڑھ :(ویب ڈیسک)بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں باقاعدگی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی ہوں،پاکستان ڈراموں کی کئی بڑی شخصیات میرے پسندیدہ اداکاروں میں شامل ہیں۔

لندن میں اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک پاکستانی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے سرگن مہتا نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے تقریباً تمام ڈرامے دیکھ چکی ہوں، شاید آپ سے بھی زیادہ، ہمایوں سعید، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور بلال عباس سمیت میں آپ کو ایک لمبی فہرست دے سکتی ہوں، مجھے پاکستانی ڈرامے بہت پسند ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہو، 2022ء میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ڈراموں کی بہت بڑی فین ہوں، میں ہمیشہ ڈراموں کی فہرست بناتی ہوں اور 3 سے 4 دن کے اندر مکمل ڈرامہ دیکھ لیتی ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button