
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کا طبی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں فالو طبی معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ماہر امراض چشم ندیم قریشی کی دو رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔
عمران خان کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا، جیل میڈیکل اسٹاف نے بھی ڈاکٹروں کی معاونت کی اور یہ معائنہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق طبی معائنہ پمز اسپتال میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کا پانچواں مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فالو اپ میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کو اتوار کی شب پمز اسپتال میں پانچواں انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا تھا۔



