انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

وینزویلا کے بعد پاکستان بھی زلزلے سے لرزاٹھا،عمارتیں جھولنےلگیں،شدید خوف وہراس

لاہور:(بیوروچیف)وینزویلا کے بعدپاکستان کے صوبہ بلوچستان ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مظفرآباد، مالاکنڈ، سوات، دیر، ایبٹ آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

5.7شدت زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز گئیں جس کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

کے پی اسمبلی میں زلزلے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی ، زلزلے کی وجہ سے اجلاس روک دیا گیا۔

دریں اثنا بلوچستان میں زلزلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں گزشتہ روز سے اب تک درمیانی شدت کے 5 پانچ زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح بارکھان اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز بھی ضلع بارکھان تھا۔

ڈائریکٹر نیشنل سیسمک سینٹر کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق بلوچستان اور خیبر پختونخوا یوریشین ٹیکٹونک پلیٹ پر واقع ہیں اور حالیہ زلزلے اسی پلیٹ کی بالائی سطح پر رونما ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ صورتحال عالمی سطح پر آنے والے زلزلوں کے اثرات سے بھی منسلک ہے۔

امیر حیدر لغاری نے بتایا کہ حال ہی میں وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد زمین کے اندر پیدا ہونے والی توانائی کی لہریں منسلک ٹیکٹونک پلیٹوں پر دباؤ کا باعث بن رہی ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں زلزلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک زمین کے اندر پیدا ہونے والی یہ توانائی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتی، یوریشین پلیٹ پر مزید زلزلے آنے کا امکان موجود رہ سکتا ہے، تاہم یہ واضح کیا کہ سائنسی اعتبار سے کسی بھی زلزلے کے درست وقت، مقام یا حتمی شدت کی پیشگی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button