افسوسناک حادثہ، میلے میں جھولے سے گر کر 8سالہ بچہ جاں بحق

کالاشاہ کاکو:(ویب ڈیسک)مریدکے تھانہ صدر کے علاقہ ٹپیالہ دوست محمد میں لگائے گئے تفریحی میلے کے دوران آسمانی جھولے سے گر کر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
گائوں ٹپیالہ دوست محمد میں جاری ایک تفریحی میلے میں بچے جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اسی دوران مقامی رہائشی مجید کا 8سالہ بیٹا ارحم اچانک آسمانی جھولے سے نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیالواحقین زخمی بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے لے گئے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہسپتال عملے نے بھرپور کوشش کے باوجود بچے کی جان نہ بچا سکی، جس کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو دے دی گئی تھی، تاہم پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تفریحی میلوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مبینہ غفلت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔



