انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبسائنس و ٹیکنالوجیصحت

پاکستان سمیت دنیا بھرکے بچوں میں غیر محفوظ سوشل میڈیا کا استعمال، سماجی، نفسیاتی،سکیورٹی خطرات میں اضافہ

 

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بچوں کے غیر محفوظ سوشل میڈیا استعمال نے سماجی، نفسیاتی اور سکیورٹی خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کے مطابق بچوں میں سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال خراب نیند، بے چینی، ڈپریشن اور تعلیمی مشکلات میں اضافے کا سبب ہے۔ سی این این کے مطابق تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ابتدائی عمر میں سکرین کا زیادہ استعمال بچوں کی ذہنی، سماجی اور جسمانی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

 

” سوشل میڈیا کا استعمال بچوں اور نوجوانوں کی دماغی نشوونما، رویوں اور جذباتی صحت پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کی آبادی تقریباً 10کروڑ 58لاکھ ہے، جن میں بڑی تعداد موبائل صارفین کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button