انٹر نیشنلتازہ ترین

دبئی میں مفت وائی فائی فراہم

دبئی :(ویب ڈیسک)دبئی میں آج سے بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت کا آغازکردیا گیا ۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں آج سے بس اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی کی فراہمی کا آغاز کر رہا ہے۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ترجمان کے مطابق دبئی کے چار بس اسٹیشنز پر آج سے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔

آر ٹی اے کے مطابق، یہ سروس ابتدائی طور پر ستوا، یونین، الغبیبہ اور گولڈ سوق بس اسٹیشنوں پر فعال کی جائے گی۔ اس کے بعد، اسے دبئی کے دیگر بس اسٹیشنوں تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ اقدام دبئی کے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں مزید جدت اور سہولت لانے کے لیے کیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو سفر کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button