انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارتی فوج کی جارحیت، اپنے 7 شہریوں کو گولیوں سے بھون ڈالا

ریاست تلنگانہ میںسرچ آپریشن کے نام پر 7 قبائلیوں کا ماورائے عدالت قتل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ریاست تلنگانہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے تلنگانہ میں ضلع ملوگو کے علاقے ایتیریباگاران میں سرچ آپریشن کے دوران 7افراد کو حراست میں لیا تھا۔
بعد ازاں ان ساتوں افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ ساتوں افراد ایک مقامی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ دوسری جانب بھارتی سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے ساتوں افراد علیحدگی پسند مائو نواز باغی تھے۔
جو فوجی اہلکاروں کی اپنے دفاع میں کی گئی فائرنگ میں مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ تاہم علاقہ مکینوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے ساتوں افراد قبائلی تھے اور محنت مزدوری کرتے تھے۔
یاد رہے چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، اور مہاراشٹر سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں۔ یہ تحریکیں مقامی وسائل پر وفاق کی اجارہ داری اور اس کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف ردعمل کے طور پر معروض وجود میں آئی تھیں۔ بھارتی حکومت نے اپنے جائز مطالبات اور قانونی حق کیلئے کھڑے ہونیوالے پسماندہ علاقوں کی ان تنظیموں کو حقوق دینے کے بجائے عسکریت کی جانب دھکیلا اور ریاستی جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button