انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ڈینیوب پراپرٹیز کا دبئی میں ایک سال 11 منصوبے مکمل کرنے کا اعلان

دبئی (حافظ زاہد علی): متحدہ عرب امارات کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ڈینیوب پراپرٹیز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ 12 ماہ کے دوران دبئی میں اپنے 11 رہائشی منصوبے مکمل کرکے خریداروں کے حوالے کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ اس کی تاریخ کے بڑے ڈیلیوری مراحل میں سے ایک ہے، جو بروقت اور بعض منصوبوں کی قبل از وقت تکمیل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن منصوبوں کی حوالگی کی جائے گی ان میں Elitz 1 اور Elitz 3 (جمیرا ولیج سرکل)، Sportz (دبئی اسپورٹس سٹی)، Viewz 1 اور Viewz 2 (جمیرا لیکس ٹاورز)، Oceanz 1، Oceanz 2 اور Oceanz 3 (دبئی میری ٹائم سٹی)، Fashionz (جمیرا ولیج ٹرائینگل) اور Oasiz 1 اور Oasiz 2 (دبئی سیلیکون اویسس) شامل ہیں۔

ڈینیوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان سجن نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ ایک سال کے دوران 11 منصوبوں کی تکمیل اور حوالگی کمپنی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ علاقائی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ڈینیوب پراپرٹیز نے اپنے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے۔

رضوان ساجن نے کہا کہ ہزاروں خاندانوں نے ڈینیوب پراپرٹیز پر اعتماد کیا ہے اور کمپنی اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے معیار، شفافیت اور بروقت منصوبہ تکمیل کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خلیجی خطے میں حالیہ جغرافیائی و سیاسی صورتحال کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، تاہم کمپنی نے صارفین سے کیا گیا وعدہ نبھانے کے لیے اضافی لاگت خود برداشت کی۔

رضوان ساجن کے مطابق ڈینیوب بلڈنگ میٹریلز کی معاونت سے تمام منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت منصوبوں کی تکمیل ڈینیوب پراپرٹیز کی شناخت بن چکی ہے اور کمپنی آنے والے مہینوں میں ہزاروں نئے گھر مالکان کو ڈینیوب فیملی میں خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مسلسل نئے منصوبوں کی تکمیل دبئی کو دنیا کے نمایاں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری مراکز میں شامل رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جہاں مضبوط معیشت، جدید انفراسٹرکچر، کاروبار دوست ماحول اور دور اندیش قیادت سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم بنا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دبئی میں جائیداد پر سرمایہ کاری عالمی شہروں کے مقابلے میں بہتر کرایہ جاتی منافع (Rental Yield) فراہم کرتی ہے، جبکہ مقررہ معیار پر پورا اترنے والی سرمایہ کاری کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا پروگرام سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے، جو سرمایہ کاروں اور ان کے اہل خانہ کو طویل المدتی رہائش اور بہتر طرزِ زندگی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button