پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن الیکشن،پروفیسر جنید احمد خان مرکزی صدارتی امیدوار نامزد

لاہور: ( بیوروچیف )تحریک اساتذہ پنجاب کی صوبائی مشاورتی کونسل کا ایک اہم اجلاس گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس، وحدت روڈ لاہور میں منعقد ہوا، جس میں پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (PPLA) کے آئندہ انتخابات (سیشن 2026-29) کے لیے صدارتی امیدوار کے نام کے لیے مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، پروفیسر اظہر تسنیم چیمہ کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی فیصلہ ساز کمیٹی نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے نمائندگان اور سابق ذمہ داران سے آن لائن اور بالمشافہ طویل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر پروفیسر جنید احمد خان (گورنمنٹ کالج آف سائنس، وحدت روڈ، لاہور) کو تحریک کا مرکزی صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔
اساتذہ برادری کی جانب سے اس فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے، اساتذہ نے امید ظاہر کی ہے کہ پروفیسر جنید احمد خان اپنی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور طویل تعلیمی و تنظیمی خدمات کی بدولت کالج اساتذہ کے حقوق اور جائز مطالبات کے تحفظ کے لیے اہم ترین کردار ادا کریں گے۔
نامزدگی کے بعد اساتذہ اور تنظیم کے ارکان کی جانب سے نوٹیفیکیشن پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔



