انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

اسلام آباد کو کس نے بنایا غیراخلاقی موادی کا گڑھ؟،ایک اورکال سینٹرسے 275غیر ملکی گرفتار

تمام ملزمان وزٹ و بزنس ویزا پر پاکستان آئے، 76غیر ملکیوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ، چین اور دیگر ممالک کے شہری شامل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے ایک اور مشترکہ چھاپے میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے والے 275 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا جن میں 74 چینی،71 انڈونیشین، 69 ویتنامی 47 تھائی اور 14 میانمار کے باشندے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق تمام ملزمان کو اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین تھری سے گرفتار کیا گیا ہے، غیرملکی ملزمان چین سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، کال سینٹر انتظامیہ غیر اخلاقی مواد کی تیاری میں ملوث پائی گئی، غیر اخلاقی مواد کی تیاری کے لیے غیر ملکی خواتین اور مرد بھرتی کیے گئے تھے۔
ایف آئی اے نے الگ سے چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، این سی سی آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
حکام کے مطابق تمام غیر ملکی وزٹ اور بزنس ویزا پر پاکستان آئے تھے، 76غیر ملکیوں کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ملزمان کا ایگزٹ پرمٹ تیار کرایا جارہا ہے۔
این سی سی آئی کے مطابق پکڑے گئے افراد میں 74 چینی باشندے،71 انڈونیشین ، 69 ویت نامی، 47 تھائی  اور 14 میانمار کے باشندے شامل ہیں، 42 چینی باشندوں کو اسلام آباد جی 13 اور راولپنڈی میں این سی سی آئی اے کے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کردیا گیا، دیگر غیر ملکی شہری کال سینٹر کی عمارت میں ہی موجود ہیں انہیں وہیں پابند کردیا گیا ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button