پاکستانتازہ ترینکاروبار

پٹرول پھرمہنگا،ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور:(بیوروچیف)حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے 63 پیسے کم کردیے ہیں جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 363 روپے 6 پیسے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 97 پیسے کا اضافہ کردیا گیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 337 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق 20 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آئل ریفائنریز سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے حکومت کی درخواست قبول کرلی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ریفائنریز کے تعاون سے اوگرا ڈیزل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردے گا۔
حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر قیمت بالترتیب 334 روپے 54 پیسے اور 395 روپے 69 پیسے مقرر کی تھی۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button