پاکستانتازہ ترین

کامران بارہ دری کی بحالی اور توسیع ، مزید 15 ایکڑاراضی کی منظوری

تاریخی ورثے کے تحفظ کیساتھ جدید تفریحی سہولیات ، دلکش فوارے بھی لگائے جائیں گے

 

لاہور: (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے تاریخی کامران بارہ دری کی بحالی اور اپ لفٹنگ کے وسیع منصوبے میں مزید اراضی شامل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اس کا کل رقبہ 5 ایکڑ سے بڑھا کر 15 ایکڑ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد تاریخی ورثے کے اصل فنِ تعمیر اور قدامت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے شہریوں کے لیے ایک جدید تفریحی مقام کے طور پر ترقی دینا ہے۔ بارہ دری کے احاطے میں جدید واک ویز، بگی ٹریک، دلکش فوارے، پلے ایریاز، سیلفی پوائنٹس، گالف کورٹ اور شائقین کے لیے فوڈ کورٹ و ریسٹورنٹس قائم کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کامران بارہ دری میں مغل طرزِ باغ کی طرز پر شاندار لینڈ اسکیپنگ، آرائشی لائٹس اور وسیع پارکنگ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تاریخی قدامت پر کوئی حرف لائے بغیر اس منصوبے کو محکمہ آثار قدیمہ، واسا اور پی ایچ اے کے باہمی تعاون سے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button