انٹر نیشنلتازہ ترین

بشارکے اقتدار کاسورج غروب ،خاندان سمیت شام سے روس فرار،طیارہ حادثہ کا ڈرامہ

باغیوں کا سرکاری چینل پر فتح کا اعلان،ہزاروں افرادکا جشن،جیلوں سے تمام قیدی رہا

دمشق:(ویب ڈیسک)شام کے صدر بشار الاسد 24 سالہ اقتدار کے خاتمے پر ملک سے فرارہوکرخاندان سمیت روس پہنچ گئے، باغیوں کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر دمشق کی فتح کا اعلان نشر ہوتے ہی ہزاروں افراد نے دارالحکومت کے مرکز میں واقع امیہ چوک میں آزادی کا جشن منایا۔

شامی فوج کی کمان نے افسران کو مطلع کیا ہے کہ باغیوں کے حملے کے بعد صدر بشار الاسد کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد گاڑیوں اور پیدل دمشق کے ایک مرکزی چوک پر جمع ہوئے اور ہاتھ ہلا کر ’آزادی‘ کے نعرے لگائے۔

باغیوں کا کہنا تھا کہ ’ہم شامی عوام کے ساتھ اپنے قیدیوں کی رہائی اور ان کی زنجیریں ٹوٹنے کی خبر پر جشن مناتے ہیں اور سدنیا جیل میں ناانصافی کے دور کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں‘۔

سدنیا دمشق کے مضافات میں واقع ایک بڑی فوجی جیل ہے جہاں شامی حکومت نے ہزاروں افراد کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔

شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق پر قبضے کے سرکاری ٹی وی سے اپنا پہلا بیان جاری کردیا، جس میں عام لباس میں ملبوس ایک شخص نے کہ ’ دمشق شہر آزادکرالیا گیاہے’۔

انہوں نے کہاکہ ’ظالم بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا گیا ہے، دمشق کی جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام جنگجو اور شہری ریاست شام کی املاک کا تحفظ اور دیکھ بھال کریں، شام زندہ باد‘۔

فلائٹ ریڈار کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت پر باغیوں کے قبضے کے بعد شامی ایئر کے ایک طیارے نے دمشق ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی

شام کے صدر بشار الاسد کے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا جو ڈرامہ ثابت ہوا، بشار الاسد آج صبح دمشق سے بذریعہ پرواز فرار ہوئے تھے۔
بشار الاسدکے طیارے نے ریڈار سے غائب ہونے سے قبل ایک غیر معمولی راستہ اختیار کیا تھا۔

Show More

Related Articles

One Comment

جواب دیں

Back to top button