پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

خبردار،ہوشیار،ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک،اہم شخصیات بھی نشانہ

کراچی: (ویب ڈیسک ) ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں، کراچی میں 50 شہریوں نے شکایات درج کروادیں۔

جسٹس (ر) وجیہ الدین اور سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے بھی شامل، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز نے بتایا ہے کہ مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورتے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہری کسی کو اپنا رجسٹریشن کوڈ نہ دیں، ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں، غیر ضروری لنک نہ کھولیں۔

ایم ایم ایف ڈی) کے بانی اسد بیگ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ہیک کرنا کوئی بڑی سائنس نہیں ہے۔اگر آپ کے او ٹی پیز کسی کو مل جاتے ہیں اور کسی طرح سے وہ آپکے فون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button