پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کراچی سے تربت جانیوالی بس کے قریب دھماکہ،4جاں بحق،ایس ایس پی سمیت 32زخمی

راکٹ بھی فائر،ذوہیب محسن کے خاندان کے6افراداور5اہلکار بھی زخمی،8کی حالت تشویشناک

 

کیچ:(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ میں کراچی سے تربت جانے والی بس کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکا تربت کے نواحی علاقے نیو بہمن میں شاہ زئی ہوٹل قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تمام زخمیوں کو سول ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، دوران علاج 4 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ایک بس میں ہوا ہے جو کراچی سے تربت جارہی تھی، جب کہ 8 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق آئی ای ڈی دھماکے کے بعد بس پر راکٹ بھی فائر کیے گئے ہیں، جب کہ بس میں سیکیورٹی اہلکار بھی سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے سے ایس ایس پی سیریس کرائمز ونگ ذوہیب محسن سمیت 5 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے ایس ایس پی کی گاڑی قریب سے گزر رہی تھی جو دھماکے کی زد میں آگئی، دھماکے میں ذوہیب محسن کے خاندان کے 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ دھماکےکے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی فدائی یونٹ مجید بریگیڈ نے تربت میں ایک قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ تربت کے نواحی علاقے میں دھماکے میں ایس ایس پی زوہیب محسن معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جاررہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں، وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہیں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button