پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لیبیا کشتی حادثہ: گرفتاریاں ،معطلی تیز، ایف آئی اے فیصل آبادزون کے ڈائریکٹر،ڈپٹی ڈائریکٹر کو ہٹا دیا گیا

لاہور(بیورورچیف /سید ظہیر نقوی سے )لیبیا کشتی حادثہ پر انکوائری تیزکردی گئی۔ایف آئی اے کے کئی افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق لیبیا کشتی حادثہ میں ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد زون کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

واقعہ میں ملوث 12ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو چارج شیٹ بھی جاری کر دی گئی،مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے 30افسران کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ،کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے کے 13 افسران کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

انسانی سمگلنگ میں ملوث ججا گینگ کے چالیس ملین کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا دیگر سمگلروں کے 69ملین روپے کے اکاؤنٹ منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ سال 2024میں انسانی سمکلروں کے خلاف 276مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button